سانگھڑ کا رہائشی حاضر سروس آرمی جوان روڈ حادثے میں جاں بحق ،مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 21:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سانگھڑ کے قریب چک سات کا رہائشی حاضر ڈیوٹی آرمی کا جوان فیاض احمد روڈ حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ۔ فوجی جوان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے چک نمبر سات کا رہائشی آرمی کا جوان ریاض احمد ولد بشیر احمد آرائیں دوران ڈیوٹی سرورآباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سرکاری کام سے نواب شاہ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا اس کے بعد فیاض احمد کو کومے کی حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں چھور چھانی کے اعلی افسران سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دوسری جانب جانبحق ہونے والے آرمی کر جوان کی ریٹائرمنٹ میں کچھ ہی دن باقی تھے اور دو ستمبر کو ریٹائرمنٹ ہونی تھی مرحوم کی عمر چوالیس سال تھی اور مرحوم نے ایک بیوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں