پیپلز پارٹی سندھ مخالف کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی اور کالا باغ ڈیم کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی رہے گی، صوبائی وزیر امتیاز شیخ

اتوار 2 دسمبر 2018 20:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ مخالف کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی اور کالا باغ ڈیم کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سابق وفاقی وزیر مرحوم جام معشوق علی خان کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں جام معشوق علی خان کے سوئم میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ ،ضلع چئیرمن خادم حسین رند ،آریار پاکستان کے چیئرمین قطب الدین راجپوت سندہ یونائٹیڈ پارٹی سربراہ سید جلال محمود شاہ،ظفرعلی شاہ،سینیٹر اسدعلی جونیجو،ایم این اے روشن الدین جونیجو، اور سیاسی وسماجی شخصیات علاقائی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائیندوں سے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی پیپلز پارٹی مخالفت کرتی اور کرتا رہے گا پیپلزپارٹی سند ھ مخالف کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

سانگھڑ اور ٹنڈوآدم کے جن ڈاکٹروں کے تھرپارکر میں تبادلے کیئے گئے ہیں انہیں تھر میں ڈیوٹی کرنی چاہیئے جو ڈاکٹر ڈیوٹی ڈیوٹی نہیں کرینگے انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیئے گئے واعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہیں یوٹرن کے سوا اور کچھ نہیں آتا۔ حکومت چلانا پی ٹی آئی والوں کے بس کی بات نہیں۔سابقہ ڈپٹی اسپیکر سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ جام معشوق علی کے وفات سے بڑا دک ہا ہے جام خاندان مہمان نواز ہیں اور ان کا پاکستانی میں اہم کردار ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں