سانگھڑ میں بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر ماردی ،10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2019 16:20

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر ماردی جس سی10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور رکشہ کو روند دیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں