ضلع سانگھڑ کے 8 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:00

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ضلع سانگھڑ کے 8 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی نے افسران کو ترقی کے بیجز لگائے تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کے حکم کے مطابق سندھ بھر میں سینئر سب انسپیکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں سانگھڑ کی8 انسپکٹر شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی نے ترقی پانے والیانسپکٹروں کو ترقی کے بیجز لگائے جن میں انسپکٹرز ایس ایچ او سانگھڑاحسان علی بلیدی، غلام علی کانیھو پی ایس جھول، بدرالدین برڑو ایس ایچ او شہدادپور، نور محمد مری پی ایس شہدادپور، عبدالحق عمرانی ٹریفک سارجنٹ، محمد اسلم بلو ایس ایچ او ٹنڈوآدم، محمد شریف جمالی ایس ایچ او کھاہی اور علی دوست بروہی ایس ایچ او لنڈو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس،ڈی پی او سانگھڑ فیض محمد ڈایو اود ڈی ایس پی کمپلینٹ رانا اقبال جاوید بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی نے افسران کو ترقی پانے پر مبارکباد دی اور اپنے فرائض ایمانداری،فرض شناسی اور لگن سے ادا کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں