نواز شریف کو لنڈن میں علاج کی بجائے واپس ملک آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے ، عمران اسماعیل

ٰ لنڈن کی بازاروں اور گلیوں میں وہ جس طرح رٹیل تھراپی کرا ر ہی ہیں اس سے ان کا وقار گر رہا ہے ,مولانا فضل الرحمان کے پلان اے اور بی کا سلسلہ اب پلان ڈی اور ایچ میں داخل ہوچکا ہے اور تمام جلد ان کا پلان زیڈ بھی آجائے گا

منگل 26 نومبر 2019 23:39

نواز شریف کو لنڈن میں علاج کی بجائے واپس ملک آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے ، عمران اسماعیل
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو لنڈن میں علاج کرانے کے بجائے واپس ملک آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے کیونکہ لنڈن کی بازاروں اور گلیوں میں وہ جس طرح رٹیل تھراپی کرا ر ہی ہیں اس سے ان کا وقار گر رہا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے پلان اے اور بی کا سلسلہ اب پلان ڈی اور ایچ میں داخل ہوچکا ہے اور تمام جلد ان کا پلان زیڈ بھی آجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ جام نواز علی میں سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی کی برسی کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ میان نواز شریف بیماری کی وجہ بتا کر لنڈن گئے ہیں مگر لنڈن کی بازارون اور گلیوں میں ان کی تصاویر اور وڈیوز دیکھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ لنڈن کی بازارون میں ان کی رٹیل تھراپی ہو رہی ہے اس سے اچہا ہے کہ نواز شریف واپس ملک آکر اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لنڈن میں اسی گھر میں رہائش پذیر ہیں جو ملکیت انہوں نے تاحال اپنے اثاثوں میں ظاہر تک نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ایسے عمال دیکھ کر ان پر اندھا عقیدہ رکھنے والے ووٹرز کو افسوس تو بہت ہی ہوا ہوگا اور وہ سوچ رہیں ہونگے کہ نواز شریف ہمیشہ مچکل وقت میں انہیں اکیلا چھوڑ کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ڈھرنے کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا کا شو فلاپ ہو چکا ہے اور آج تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ کیوں ڈھرنے کے لئے آئے تھے اور واپس کیوں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھرنے کے بعدسڑکیں بلاک کرنا ان کا پلان بی تھا مگر اب کا پلان ڈی اور ایچ مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور تمام جلد ان کا پلان زیڈ بھی آجائے گا۔ ایک سوال پر گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ 18 وین ترمیم کے بعد ٹڈی دل سے بچائو کیلئے اسپری کرانا اور کتے کے کاٹنے سے بچائ کی ویکسین کا بندوبست کرنا صوبائی حکومتوں کا اسم ہے مگر اس کے باوجود بھی سندھ کی وزیر صحت نے ان سلسلے میں مدد کے لئے وفاق کو ایک خط بھی لکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام جلد وفاقی حکومت ٹڈی دل سے بچاء کے لئے اسپری کرانے، کتے کے کاٹنے سے بچاء کی ویکسین، ایڈز اور پولیو کی بیماری سے بچاء کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے مدد فراہم کرے گی جبکہ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت سے بھی ایک معاہدہ ہوچکا ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جام ذوالفقار علی، جام نفیس علی اور دیگر بھی موجود تھے۔#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں