بس اب آج سے سانگھڑ ”ایپ“ کا ہوا!

ایکسیلیریٹڈایکشن پلان(ایپ)، سانگھڑ میں غذائی قلت پر مبنی مسائل کا پورے عزم و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:58

بس اب آج سے سانگھڑ ”ایپ“ کا ہوا!
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2019ء) ایکسیلیریٹڈایکشن پلان(ایپ)، سانگھڑ میں غذائی قلت پر مبنی مسائل کا پورے عزم و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والا ا جلاس بنامِ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن (ڈی،سی،سی،این) بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا ۔ پروگرام میں متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ، سانگھڑ میں موجود متعدد این ،جی،اوز(NGOs )کے ارکان بھی اجلاس کا حصہ تھے ۔


ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ، مرزا ناصر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایپ ایک بہت بہترین پروگرام ہے۔ گاؤں ،دیہاتوں کا اوپن ڈیفیکشن فری(ODF ) بنایا جانا ، پسماندہ زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کا موجب بنے گا،تا ہم اس ضمن میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کردار اہم ہوگا ، ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت ، معاونت اورفیصلہ سازی میں شرکت ، ترقیاتی کام کی ”بنیاد وں “ کو مضبوط تر بنانے میں مدگار ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)


مرزا ناصر کا مزید کہنا تھا کہ تعلقہ لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز سے این ،جی ،اوز کی کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوجائے تو نتائج کا جلد ازجلداور بروقت حصول ممکن ہو سکے گا ۔
حکومتی اور این جی اوز نمائندگان نے بھی اپنے ،اپنے تاثرات سے ا جلاس میں موجود شرکاء کو آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ، شفاء فاؤنڈیشن ، شائستہ عروج مغل نے گفتگو کاحصہ بنتے ہوئے کہاکہ اب ہر ماہ ڈی سی سی این کے انعقاد سے (بالخصوص) کمیونیکیشن میں پائے جانے والے خلاکو پُر کیا جاسکے گا ۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، سبھاش چندر کا کہنا تھا کہ تحصیل سطح پر بنا ئی گئی کمیٹیز انتہائی اہم ہیں۔ ایپ جیسے پروگرام کی سندھ کو شدید ضرورت تھی ۔ڈی سی سی این اجلاس میں تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ ہر با راپنی شرکت کو یقینی اور موثر بنائیں تو ایک اچھی کوآرڈینیشن عمل میں آجائے گی جو نیوٹریشن سے وابستہ مسائل کے حل میں معاون ومدگار ثابت ہوگی۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ، ایپ، کاشف شمیم صدیقی نے ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان کی تمام ٹیم بشمول شاہ فیصل ظاہر، فوزیہ خان، نزیر کلہوڑو ، فاروق صدیقی ، عابد قریشی ، میر اللہ داد اور ڈاکٹر صاحب جان بدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایپ سے وابستہ ہر شخص اپنی مخلصانہ کاوشوں کے عوض مبارک باد کا مستحق ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں