سانگھڑ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مون سون کی ہونے والی پہلی برسات نے تباہی مچادی

منگل 7 جولائی 2020 09:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) سانگھڑ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مون سون کی ہونے والی پہلی برسات نے تباہی مچادی سانگھڑ اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ اڑ گئے برسات نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کے بلند وباغ دعوں کی کلی کھول کر رکھ دی بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں رحمت شاہ چوک،سول سوسائٹی ،پریس کلب روڈ،دلبر چوک،بھیج پگارا چوک، سرورکالونی،المنصورہ کالونی میں مون سون کی ہونے والی پہلی برسات نے تباہی مچادی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے برسات کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ضلع بھر میں ہونے والی برسات نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کے بلند وباغ دعوں کی کلی کھول کر رکھ دی بارش کا پانی گھروں اور دکانوں داخل ہوگیا تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ اڑ گئے اور شہر کی مین شاہراہیں اور گلی محلے سمیت گنجان آبادی کے علاقے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی داستان بیان کررہے ہیں گزشتہ رات بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا انتظامیہ کی جانب سے بارش سے نمٹنے کے لیے مختلف اجلاس بلائے گئے لیکن اجلاس کاغذوں تک ہی محدود رہے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے شہر کے مین نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث مین نالے اور نالیاں ابلتی ہوئی نظر آئی جبکہ محکمہ ایریگیشن کو ہر سال نالوں کی صفائی ستھرائی کے لئے کروڑوں روپے کا فنڈ جاری کرتی ہے جو کرپٹ افسران کی عیاشیوں کی نظر ہو جاتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ ہفتہ بھر جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اگر انتظامیہ نے فوری طور پر موثر اقدامات نہ کئے تو شہریوں کی مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے شہریوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ ان کرپٹ افسران کے خلاف قانون کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں