سانگھڑ کے پولی ٹیکنیکل کالج سمیت ضلع بھر سے ٹیچرز کو 6 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 7 جولائی 2020 09:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) سانگھڑ کے پولی ٹیکنیکل کالج سمیت ضلع بھر سے ٹیچرز کو 6 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پولی ٹیکنیکل کالج کے ٹیچروں سمیت ضلع بھر سے شہدادپور،ٹنڈوآدم، کھپرو، سنجھوروسے آئے ہوئے ٹیچروں نے چھ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ٹیچرز وقار احمد،حافظ سمیع اللہ،عبداقادر خٹک،ودیگر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھر کو چلانے والے ہم واحد کفیل ہیں ایک جانب کرونا وائرس اور لاک ڈان کی وجہ سے کوئی کاروبار بھی نہیں ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک ہمیں چھ ماہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کے باعث ہم اور ہمارے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں ہمارا وزیر تعلیم سعید غنی اور ای ڈی او سانگھڑ نصیر احمد جوگی سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد ہمیں تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم پریشانی سے بچ سکیں دوسری جانب ای ڈی او سانگھڑ نصیر جوگی سے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا ایشو چل رہا ہے اور اسی سلسلے میں ان کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ایک نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس کے تحت تمام ٹیچروں کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ہماری جانب سے کوئی بھی کوتاہی نہیں ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں