دہلی ابھی بہت دور ہے فوج کی نگرانی میں پی ایس81میں الیکشن ہوئے تو فنکشنل کامیاب ہوگی ،حاجی خدا بخش راجڑ

اتوار 26 فروری 2017 21:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سابق وفاقی وزیر حاجی خدا بخش راجڑ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعدضلع سانگھڑ سیاسی طور پر فنکشنل لیگ کی گرفت میں رہا ہے یہاں سے فنکشنل لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوتے رہے ہیں مگر گزشتہ الیکشن کے بعد سانگھڑ میں بھی سیاسی صورتحال تبدیل ہورہی ہیں شازیہ مری کی کامیابی کے بعد جام مدد علی خان نے فنکشنل لیگ کو چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کرلی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی چھوڑ دی الیکشن کمشنر کی جانب سے تین اپریل کو اس حلقے میں الیکشن کروانے کا اعلان کیا گیا ہے فنکشنل لیگ کی جانب سے اس حلقے سے جام نفیس علی کو نامزد کیا گیا سابقہ وفاقی وزیر حاجی خدا بخش راجڑ اور سابقہ وفاقی وزیر خیر محمد جونیجو کی سربراہی میں جام نواز علی سے بڑی ریلی میں جام نفیس علی کو فنکشنل لیگ ہاوس لایا گیا اس موقع پر فنکشنل لیگ کی قیادت کا کہنا تھا کہ پی ایس 81فنکشنل کا حلقہ رہا ہے اس بار بھی سرکاری مشنری کے باوجود بھی ہم ہی جیتیں گئے مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوئے تو پتہ چل جائے گا آگے کیا ہوگا دہلی ابھی بہت دور ہے حاجی خدا بخش راجڑ کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ ہمیشہ سے پیر صاحب پاگارا کے چاہنے والوں کا رہا ہے جام مدد علی خان نے سرکاری مشنری کا بھرپور مظاہرہ کیا مگر جام نفیس علی خان کے ساتھ ان کے ہمدرد اور ووٹرز تھے ہم پی ایس 81سے آج ہی الیکشن جیت گے ہیں اگر اس حلقے میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں الیکشن ہوئے تو پی پی کو پتہ چل جائے گا اگر سرکاری مشنری کے ساتھ الیکشن لڑا گیا تو پی پی جیت جائے گی ان کا کہنا تھا کہ عوام فنکشنل لیگ کے ساتھ ہے جام مدد علی اگر پانچ بار ایم پی اے بنے ہیں تو فنکشنل لیگ کے ووٹ سے بنے تھے ہم گولی یا بندوق سے نہیں بلکہ عوامی طاقت سے جیتیں گئے ان کا کہنا تھا کہ وطن آنے پر ہم بتائیں گے کہ ہم کیا ہیں دہلی ابھی بہت دور ہے ایم پی اے نند کمار گوکلانی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سعید خان نظامانی ایم پی اے وریام فقیر خاصیخلی ایم این این اے پیر بخش جونیجو سابقہ وفاقی وزیر خیر محمد جونیجو پی ایس 81سے فنکشنل لیگ کے امیدوار جام نفیس خان نے جام مدد علی خان کو سرکاری پروٹوکول دینے کی شدید مخالفت کی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں