سانگھڑکی عوام نے پی پی پی پر بھر پور اعتماد کیا ہے ،ہم اعتمادپورا اترینگے، آصف علی زرداری

سانگھڑ کی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے وہ دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں،سابق صدر

منگل 28 فروری 2017 22:57

سانگھڑکی عوام نے پی پی پی پر بھر پور اعتماد کیا ہے ،ہم اعتمادپورا اترینگے، آصف علی زرداری
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہاؤ س کراچی میں پی پی سانگھڑ کے مقامی راہنماء چودھری محمد عاصم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری محمد عاصم نے سابق صدر آصف علی زردای کو سانگھڑ ضلع کے سیاسی و سماجی صورت حال اور خصوصی طور پر تحصیل سنجھورو کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سانگھڑکی عوام نے پی پی پی پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور ہم عوام کے اعتمادپورا اتریں گے اور سانگھڑ ضلع کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اس سے قبل سانگھڑ ضلع کونظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیوں کہ سانگھڑ کی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چودھری محمد عاصم سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سانگھڑ میں جاری ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور ضلع میں جاری ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ پی پی حکومت نے سانگھڑضلع کی تاریخ میں میگا پراجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں ٹنڈدو آدم اور شہداپور میں اوور ہیڈ برج، ضلع بھر میںڈرینیج سسٹم ،صاف پانی کی اسکیمیںشامل ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

سانگھڑ ضلع تیل کی دولت سے مالا مال ضلع ہے اور ضلع کی ترقی سانگھڑ ضلع کی عوام کا حق ہے۔ سانگھڑ ضلع کی عوام کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کرنے کے لئے شہید بے نظیر یونیورسٹی کے کیپیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں اعلیٰ تعلیم ان کی دہلیز پر حاصل کر سکیں جو کہ سانگھڑ کی عوام کے لئے پی پی سندھ حکومت کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری عاصم سے گفتگو میں مزید کہا کہ اب مستقبل میںسانگھڑ ضلع کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پی پی پی کے نمائندے سانگھڑ سے اسی طرح منتخب ہو کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں سانگھڑ، صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اوراعلیٰ ایوانوں میں پہنچ کر عوام کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں