ٹنڈو آدم ، حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کیلئے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی

جمعرات 6 جنوری 2022 15:44

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کیلئے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جلد کام مکمل کر کے متاثر ہونے والا ریل کا اپ ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹنڈو آدم کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے کراچی سے عملہ اور کرینیں طلب کی تھیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، وہ جیسے ہی ٹنڈو آدم کے جھٹیا ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو ٹریک پر کیچڑ کے باعث اس کی 5 بوگیاں مکمل طور پر ،2 بوگیوں کے صرف 2 پہیے ٹریک سے اتر گئے۔حادثے کے باعث اپ ٹریک بند کر کے زکریا ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اور اڈیرو لعل اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں