سانگھڑ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی، ڈرائیور جلتا ٹینکر شہر سے باہر لے گیا

بدھ 6 اپریل 2022 16:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2022ء) سانگھڑ میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور جان پر کھیل کر جلتا ہوا آئل ٹینکر شہر سے باہر لے گیا تاہم واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ نوابشاہ روڈ پر قائم پیٹرول پمپ میں آئل ٹینکر سے تیل منتقلی کے دوران پیش آیا۔اس دوران ڈرائیور کمال مہارت سے جان پر کھیل کر جلتا ہوا ٹینکر شہر سے باہر محفوظ مقام پر لے گیا۔آتشزدگی واقعہ میں پٹرول پمپ پر موجود 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، پمپ کے برابر واقع ایک قلفی شاپ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں