سبی: 05جولائی کا دن جمہوری اداروں اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے یوم سیاہ کا دن ہے،رہنماء پیپلز پارٹی

،اس دن ایک ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر کاری ضرب لگای تھی، ملک قائم الدین دہپال،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدارتی امیدوار حاجی غلام رسول سیلاچی،میر عبدالمالک جتک و دیگر کا بیان

پیر 3 جولائی 2017 22:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدارتی امیدوار حاجی غلام رسول سیلاچی،میر عبدالمالک جتک و دیگر نے اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ 05جولائی کا دن جمہوری اداروں اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے یوم سیاہ کا دن ہے ،اس دن ایک ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر کاری ضرب لگای تھی،پاکستان پیپلز پارٹی 05جولائی کے دن کو تاریخ کا سیا ترین دن قرار دیتی ہے ،جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ان خیالات ت کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں استحکام جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں رقم ہو چکی ہیں جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ 05جولائی1977کو اس وقت کے ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت پر شب خون مار کر اس کا تختہ الٹا دیا تھا جو پاکستان کاانتہائی سیاہ ترین دن ہے انہون نے کہا کہ جموہری عمل پر یقین رکھنے والی قوتیں اس سیاہ ترین دن کو کبھی نہیں بھلا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیان دی ہیں جیالوں نے کوڑئے کھا کر اور قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کے اس باغیچے کے باغبان بنے ہیںانہوں نے کہا پارٹی کے جیالے 05جولائی کو یوم سیاہ مناکر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پاکستانی قوم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ایسے ہر غیر جمہوری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس سے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچتا ہو۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں