سبی کا روایتی میلہ لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث ہے،سیکرٹری

لائیواسٹاک بلوچستان سبی سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے شاندارتقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیںسبی میلہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کی ترقی مالداروں کی خوشحالی کا ضامن ہے میلے کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک کے ذمہ دار آفیسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں جشن سبی میلہ 2018کے تمام پروگرامز کیلئے انتظامات شروع کردئیے جائیں، رانا خالد حسین

جمعرات 28 دسمبر 2017 17:41

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان رانا خالد حسین نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی میلہ لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتا ہے سبی سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے شاندارتقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیںسبی میلہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کی ترقی مالداروں کی خوشحالی کا ضامن ہے سبی میلے کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک کے ذمہ دار آفیسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں جشن سبی میلہ 2018کے تمام پروگرامز کیلئے انتظامات شروع کردئیے جائیںا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو سبی کے انچارج جان محمد صا فی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر، حاجی محمد انور خجک کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک بلوچستان کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی لائیواسٹاک بلوچستان غلام حسین جعفر نے کہا کہ سبی میلہ کے موقع مویشان کی خرید وفروخت کی منڈی کا انعقاد زمانہ قدیم سے ہوتا آرہا ہے سبی میلہ نہ صرف ہمارے معاشرتی چہرے کا عکاس ہے بلکہ ملک بھر کے محنت کشوں مویشی بانوں کاروباری حضرات کیلئے ایک خوش کن جشن کی حیثیت رکھتا ہے جن میں ہزاروں مویشیوں کی خرید وفروخت اور کاروبار ہوتا ہے ملکی معیشت میں گلہ بانی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سبی میلے کو شایاں شان انداز سے منانے کیلئے ہم سب نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے میلے میں آنے والے مالداروں کو وسائل میں رہ کر تمام سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنانی ہے تاکہ ان کے جانوروں کی دیکھ بھال بھی کی جائے سکے سبی میلہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے سینکڑوں مالدار شرکت کرتے ہیں اور گلہ بانی کے فروغ میں بھی اپنا رول پلے کرتے ہیںسارا سال اپنی جانوروں کی دیکھ بھال کرکے سبی میلے کے موقع پر نمائش کرتے ہیں ہمیں مالداروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنی ہے تاکہ یہ لوگ مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ زیادہ سے زیادہ بہتر انداز سے سبی میلے کی شان میں اضافہ کرسکیں انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سبی میلے میں کی جانے والی تمام تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کوئی غفلت ولاپرائی نہ کی جائے اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج جان محمدصافی نے سبی میلے 2017کے موقع پر جانوروں کی منڈی میں لائے جانے والے چھوٹے بڑے جانوروں کی خریدوفروخت محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے مالداروں کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اور 2018کے جشن سبی میلہ کی تیاریوں انتظامات کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی اس حوالے سے سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان رانا خالد حسین نے جشن سبی میلے کی تیاریوں کو بہتر انداز سے مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سابق ادوار میں محکمہ لائیواسٹاک اپنا کردارادا کرتا ہے اسی طرح اس مرتبہ بھی محکمہ لائیواسٹاک کے ذمہ دار اور محنتی آفیسران واہلکاروں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن سبی میلہ کی تیاریاں بروقت مکمل کرکے آنے والے مالداروں کو مکمل ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں