بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھاررہی ہے،آغا سید نواب شاہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائدانہ صلاحیتوں سے تعلیم صحت روزگار کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن ہورہا ہے روکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے ، سی پیک منصوبے بھارت کی بے چینی کا اصل سبب ہے ،مشیر وزیر اعلی بلوچستان کی گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 22:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھاررہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان کی قائدانہ صلاحیتوں سے تعلیم صحت روزگار کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن ہورہا ہے روکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، سید آغا لیاقت علی شاہ ،میر نواز دانش، محمد بابر ، شہباز خان یوسف زئی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیںجس کے باعث بلوچستان بھر کے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے صوبائی حکومت وسائل میں رہ ہر عوام کا معیار زندگی کا بلند کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لارہی ہیںوزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغاسید نواب شاہ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی خاتون نفیسہ سمیت دوافراد کی شہادت اور معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبھارت اپنے جنگی جنون میں تمام سرحدیں پار کرچکا ہے بھارت ایک طرف کلبھوش جسے دہشت گردوں سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دوسری جانب ووکنگ باؤنڈری پر بزدلانہ کاروائیوں کے زریعے پاکستان کی دہشتگروں کے خلاف جاری جنگ کو مسلسل نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسا کامیاب بین الاقوامی منصوبے بھارت کی بے چینی کا اصل سبب ہے جس میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے بھارت ہر ممکن کوشش کررہا ہے پاکستانبھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت پاکستان کے پرامن طریقے سے معاملات حل کرنے کی پالیسی کو پاکستان کی کمزدوری سمجھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج کی موجودگی اور محب وطن شہری کی بدولت بھارت سمیت دشمن ممالک کسی صورت پاکستان کو نقصان نہیں دے سکتے انہوں نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والی خاتوں سمیت دیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جانے دیں گے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ شہادت حاصل کرنے والوں کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں