سانگھڑ، جب جی ڈی اے کا اتحاد بن رہا تھا تو اس کو ہم نے پوشیدہ رکھا ہوا تھا،پیر صاحب پگارا

یہاں تک کے میڈیا کو بھی ہوا نہیں لگنے دی گئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے دوستوں اور ہمدردوں پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہزاروں جھوٹے مقدمات درج کررکھے تھے، سربراہ جی ڈی اے کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 22:26

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارانے ملک اتحاد سندھ کے صدر ملک امجد کی دعوت کے موقع پر عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب جی ڈی اے کا اتحاد بن رہا تھا تو اس کو ہم نے پوشیدہ رکھا ہوا تھا یہاں تک کے میڈیا کو بھی ہوا نہیں لگنے دی گئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے دوستوں اور ہمدردوں پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہزاروں جھوٹے مقدمات درج کررکھے تھے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ ان پر مزید پیلز پارٹی کی قیادت کیس بنائے اس کے جی ڈی اے کے اتحاد کو میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھا ہم نے 2013کے الیکشن میں ہونے والی غلطیوں کی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنائی 2013کے الیکشن میں پورے سندھ سے پیپلز پارٹی کے مقابلے ہمارے تین تین امیدوار مقابلہ کررہے تھے لاڑکانہ کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 40ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کی مخالفت میں 70ہزار ووٹ ملے دوستوں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد پورے سندھ میں سب دوستوں کو ساتھ ملاکر جی ڈی اے بنایا سب کو اس میں شامل کیا گیا خدا کے فصل کرم سے پورے سندھ میں جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب حاصل کرے گی 2013کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پاکستان کے تینوں صوبوں سے آوٹ ہوچکی تھی بیوروکریسی نے پیپلز پارٹی کو سندھ دینے کا فیصلہ کیا تھا اب نہ ہی وہ بیوروکریسی سندھ میں رہی ہے اور نہ ہی بیرونی طاقتیں ان کو سپورٹ کررہی ہیں سابقہ حکمرانوں نے قومی خزانہ بیرون ممالک لے جاکرلابنگ کمینی بنائی اربوں روپے خرچ کرکے اپنے مفادات کے لئے امریکی سینٹ سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی یہاں کہ کہا گیا کہ ایک بار اور دے دی جائے تو پاکستان کا نیوکلیئر اٹامک پلانٹ کو ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی پاکستانی قوم کا نقصان پہنچانے کے لئے بھی تیار ہوگے صرف اپنی ذات کے لئے کام کیا پاکستان میں جو بھی حکومتیں بنتی تھیں وہ بیرونی طاقتوں کی وجہ سے وجود میں آتی تھیں پاکستانی قوم کے ووٹ سے نہیں مگر امریکہ کے موجودہ امریکی صدر کی وجہ سے پہلی بار پاکستان میں جو حکومت بنے گی وہ قوم کے ووٹ کی طاقت سے بننے جارہی ہے بلاول بھٹو زرداری کہہ رہے ہیں کہ ان کو الیکشن مہم نہیں چلانے نہیں دی جارہی ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے اگر کوئی دے رہا ہے تو اس کا ثبوت انھوں نے میڈیا یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیوں نہیں دیا دھاندلی تو ہمارے ساتھ ہورہی ہے پوسٹل ووٹ آراو کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی نے پوسٹل ووٹ جو25 جولائی کو ڈالنے تھے وہ12جولائی کو کیسے مل گئے اور اس پر اسٹمپ کس طرح لگ گئے جس کا ثبوت ہم جج صاحب کو دیا ہے کہ ایک19گریڈ کا افسر پیپلز پارٹی کے لیئے جو اس نی25جولائی کو کرنی تھی وہ12جولائی کو ہی کرڈالے پیپلز پارٹی کی قیادت گزشتہ دس سالوں میں فرعون بن چکی تھی جو بھی ان کے پاس آتا تھا پیپلز پارٹی کی قیادت بے عزتی کرتے تھے اب جب پیپلز پارٹی کے امیدوار ووٹرز کے پاس جاتے ہیں تو ووٹرز ان کی بے عزتی کرکے ان کو روانہ کردیتے ہیں پیپلز پاڑٹی کے امیدواروں کو ان کے عوامل سامنے آرہے ہیں کسانوں کے ساتھ انھوں نے ظلم کیا باردانہ انھوں نے کسانوں کو دینے کی بجائے خود تاجروں کو فروخت کرکے بڑی کرپشن کی گنا کا ریٹ آصف علی زرداری کے حکم پر ان کے فرنٹ مین انورمجید نے گنے کے کاشت کاروں کو گنے کی قیمت کی بجائے لکڑی کی قیمت دی گی ڈالر کی قیمت مزید پانچ روپے اضافے کے ساتھ 130روپے ہوگئی جس کی وجہ پاکستان قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کرنا ہے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی میں ا ضافہ ہوگا جس رفتار سے ڈالر اوپر جارہا ہے چند ماہ میں دالر کی قیمت 170روپے ہوجائے گی ملک کے لئے جو ملک کے لئے لون لیا جاتا ہے اس میں بھی کرپشن کی جاتی ہے جب تک پاک فوج ہے ملک و قوم کا بال بھی نہیں بیگا ہوگا ملک کے حالات پاک فوج اور رینجرز نے درست کئے ہیں سیاست دانوں کو شرم نہیں آتی یہ باتیں کرتے ہوئے سیاست دانوں نے ہمیشہ چوروں اور داکوں کو تحفظ دیا ہے سندھ میں زرعی پانی اس جگہ ہے جہاں آصف علی زرداری کی زرعی زمینیں ہیں باقی کسانوں کو پانی نہیں مل رہا بھاشا ڈیم کی تعمیر ملک و قوم کی بھلائی میں ہے کالا باغ دیم کی بات ملک کے مفادات میں نہیں ہے بھاشا ڈیم سے بجلی کی پیدوار ہوگی جو چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہیں وہ ملک و قوم کے ساتھ سچے نہیں ہیں بھاشا اور مہمندڈیم سندھ کے مفاد میں ہیںجو اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک کے ساتھ سچے نہیں ہیں جی ڈی اے ملک میں ترقی لائے گا مجھے کسی بھی عہدے کا لالچ نہیں ہے میں نے نیک نیتی سے کام کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوام کو لوٹا ہے کسانوں کو اگر فائدہ دیا ہے تو چیف جسٹس نے دیا ہے بھٹو کے نام پر زرداری نے فطرہ زکوات تک کھاگئے حاکم علی زرداری کی اولاد نی2018کے الیکشن میں بھٹو خاندان کے کسی بھی فرد کو ٹکٹ نہیں دیا بھٹو خاندان کو پیپلز پارٹی سے آوٹ کردیا گیا ہی25جولائی دور نہیں ہے جی ڈی اے کی حکومت بنے گی اگر میری زمین پر زرعی پانی ہوگا تو آپ کی بھی زمین پر بھی پانی ہوگا اس موقع پر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ۔

(جاری ہے)

راجہ شاہد ۔حاجی خدا بخش راجڑ۔علی غلام نظامانی اور بڑی تعداد جی ڈی اے کے کارکن بھی موجود تھے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں