جی ڈی اے پورے سندھ سے بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے ، حاجی خدا بخش راجڑ ودیگر

پیپلز پارٹی کو مایوسی کا سامنا ہے ایک ایک روپے کا پیپلز پارٹی سے ھاسب لیا جائے گا،کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 20:34

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جی ڈی اے پورے سندھ سے بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے پیپلز پارٹی کو مایوسی کا سامنا ہے ایک ایک روپے کا پیپلز پارٹی سے ھاسب لیا جائے گا۔امیدوار این ای215حاجی خدا بخش راجڑجی ڈی اے کے امیدوار این اے 215سے حاجی خدا بخش راجڑ،پی ایس41سے علی غلام نظامانی ۔پی ایس45سے محمد بخش خاصیخلی۔ پی ایس46سے وریام فقیر خاصیخلی ۔

(جاری ہے)

عبدالحکیم راجڑ نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے امیدواروں کی 25جولائی کو کامیابی یقینی ہوگئی ان کا کہنا تھا کہ فنکشنل مسلم لیگ کے منتخب نمائندوں نے سانگھڑ کی عوام کی خدمت کی ہے سانگھڑ میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ تمام کے تمام فنکشنل لیگ کے منتخب نمائندوں نے کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی کرکے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے جس کا ثبوت شہدادپور کے اسپتال میں لیڈیز ھیلتھ ورکرز سے 12جولائی ہی کو ایم ایس پوسٹل پلیٹ پر تیر کے نشانات لگاو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب عوام قومی دولت لوٹنے والوں کو دوبارہ اپنا حکمران نہیں بنے دے گی انھوں نے کسانوں کو گنے اور پھر باردانہ کی مد میں لوٹانوجوانوں کو رشوت کے عوض نوکریاں دی گی ان کی الیکشن مہم سرکاری ملازمین چلا رہے ہیں حاجی خدا بخش راجڑ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ اور مرکز میں بھی ھکومت کا حصہ ہوں گے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں