سانگھڑ کے عوام کو40 کروڑ روپے کا نیا ترقیاتی پیکیج دیا جائیگا،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نبی بخش

بدھ 8 اگست 2018 22:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) سانگھڑ کی شہری کو دیہی آبادی کی عوام کو 14اگست کو ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سی40کروڑ روپے کی لاگت سے نیا ترقیاتی بیکج اور ڈسٹرکٹ کونسل کا نیا بجٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نبی بخش رند چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑتفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نبی بخش رند کی جانب سے 14اگست کے حوالے سے پاکستانی بیج لگانے کی تقریب ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے اسٹاف اور میڈیا کے ممبران نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سال 14اگست کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کے احاطہ میں درجنوں درخت لگائے جائیں گے اور تمام ممبران و افسران اپنے اپنے پودے کی خود حفاظت بھی کریں گے 14اگست کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ کی جانب سے سانگھڑ کی22لاکھ کی عوام کو ہم نیابجٹ اور40کروڑو روپے کی لاگت سے نیا ترقیاتی پیکج بھی دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ کونسل کی بلڈنگ کو جدید طریقوں سے محفوظ بنادیا گیا ہے اور تمام ریکارڈ انتہائی محفوظ ہے جب میں نے چارج لیا تو ڈسٹرکٹ کونسل میں نہ کوئی ریکارڈ ملا نہ ہی سامان انشاء اللہ میں اس کونسل میں رہوں یا نہ ہوں سانگھڑ کی عوام صدیوں میرے کام کی وجہ سے مجھے یاد رکھے گئی اس موقع پر ان کی جانب سے تمام ممبران کو پاکستانی بیج بھی لگایا گئے۔

#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں