سانگھڑ،ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب

جمعہ 10 اگست 2018 21:51

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب سی۔نڑل پرچیز میں ان ویکسین کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سابقہ سول سرجن شفقت الہیٰ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے سب سے بڑے 208بیڈز پر مشتمل ہیڈ کواٹر اسپتال سمیت ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہی سینٹرل پرچیز میں ذکر ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ آنے والے درجنوں کتے اور سانپ کے ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ دنوں سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے کاشف کو کتے نے کاٹ لیا تھا جو کراچی کے اسپتال میں فوت ہوگیا اسی حوالے سے سابق سول سرجن ڈاکٹر شفقت الہی کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکواٹر سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کو جو فنڈز رلیز ہوتا ہے اس کا85فیصد فنڈز سینٹرل پرچیز ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد کو چلے جاتے ہیں جو وہ اپنی مرضی کی میڈیشن ہمیں بھیجتے ہیں ان میڈیسن میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہی نہیں ہوتی ہے اگر ہمارا ڈی فارمیسی آفسیر چاہے بھی تو اس ویکسین کو ان میڈیسن میں شامل نہیں کرسکتا ہے باقی 15فیصد فنڈز سے لوکل میڈیشن خدید سکتے ہیں سانگھڑ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے روزانہ ایک درجن سے زائد مریض کتے اور سانپ کے کاٹنے کے سرکاری اسپتالوں میں آتے ہیں ہم نے کتے کے کاٹنے کی جو ویکسین لوکل میڈیکل اسٹور سے خدیدی وہ دس روز میں ختم ہوگی ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ یا تو وہ آوارہ کتے مار دیں یا پھر کتوں کو ویکسین کروائیں ان کا کہنا تھا کہ کاشف کو کتے نے سر کے قریب کاٹا تھا جس کے باعث وہ ہائیڈرو فوبیا کی بیماری کا شکار ہوگیا تھا اور کراچی میں بھی اس کا علاج ناممکن ہوگیا دوسری جانب سول اسپتال میں ہیساٹائس کے وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر راشد سارا دن ڈی ایچ او کے دفتر میں ٹائم گزارتے ہیں جبکہ ان کے وارڈ کے مریض پریشان ہوکر واپس چلے جاتے ہیں جدید دور میں بھی پرانی صدی کی ایکسرے میشین سے مریضوں کے ایکسرے نکالے جاتے ہیں چمڑی کی ڈاکڑکے جانے کے بعد سے یہ پوسٹ خالی پڑی ہے گردے صاف کرنے کی مشنری کو جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ پانی ناقص غیر معیاری ہے جو مریضوں کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان دے ہے شہری حلقوں نے اعلیٰ ھکام سے اپیل کی ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں سینٹرل پرچیز کی میڈیسن مقامی ضرورت کے مطابق کدیدی جائیں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں