ضلع کونسل سانگھڑ کا بجٹ پیش کر دیا گیا

پیر 13 اگست 2018 23:44

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ضلع کونسل سانگھڑ کا بجٹ پیش کر دیا گیا اجلاس کی صدارت ضلع چیئرمین خادم حسین رندنے کی اجلاس میں 2018 اور 2019 کا بجٹ پیش کر دیا۔696.622620کا بجٹ پیش کیا گیا اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے پر اپوزیشن ممبران نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،تفصیلات کے مطابق ضلع کانسل سانگھڑ کا بجٹ پیش کیا گیا اجلاس ضلع چیئرمین خادم حسین رند کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے کہا کہ 2017 اور2018 میں ضلع کانسل 233646843 موجود رقم تھی گزشتہ سال کی آمدنی 463383200 اور ٹوٹل آمدنی 697030043 رہی اور 696622620 کل خرچہ رہا باقی ہمارے اکانٹ میں 407423 ہے دوسری جانب آج کا اجلاس محمد خان چانڈیو،محمد علی مری، ایوب وسا، الطاف رند، عبدالقیوم اراکین، احسن منگی ، دیگر ممبران نے عوام دوست بجٹ قرار دیااوربجٹ کو منظور کر لیا گیا، دوسری طرف اپوزیشن کے ممبران خدا بخش درس۔

(جاری ہے)

وقارجٹ۔مختیار سھتوخان۔محمد مھر، غلام رسول بھن دیگر نے ضلع کونسل کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا انھوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل حکمران جماعت کے دوست ھمیں اعتماد میں لیتے اورھماری تجاویز کو بھی شامل کرتے اس لیے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں بعدازاں حکمران جماعت کے ممبران نے انھیں منایا گیا، اپوزیشن کے ممبران وقار جٹ مختیار سھتو، خان محمد مھر نے اجلاس کے دوران کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات ختم کیے جائیں،دو سالوں میں یونینوں کے سطح پر کروڑوں روپے کے ھینڈ پمپ، سلائی مشین وغیرہ لیکن آج بھی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ھے بجٹ میں ھیر پھیر بجٹ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ایک دوسرے کے سربراہ کا احترام کیا جائے اجلاس میں ممبر ایوب وسا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے عوام کے لئے بہت کم رقم رکھی گئی ہے اوجی ڈی سی ایل فیلڈ سے رائیلٹی حاصل کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے،زرعی جعلی ادویات نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ھے لاکھوں روپے رشوت لیکر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے بند اسکول جوکہ کئی عرصے سے بند پڑے ہیں ان بند اسکولوں کو کھولا جائے، نہروں کو پختہ کرنے کے لیے گرانٹ کا اعلان کیا جائے، شوگر ملز سے آباد گاروں کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، سندھ ایجوکیشن کو کروڑوں روپے کا بجٹ ملتا ھے دور دراز علاقوں میں اسکول کھولنے کی بجائے شھروں میں اسکول کھول رکھے ہیں، اجلاس میں 14 اگست کے شھدا پولیس، سمیت سیاسی جماعتوں کے ذوالفقار علی بھٹو، شھیدرانی بینظیر بھٹو سورھیہ بادشاہ، دیگر کے لئے دعا کی گئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں