سانگھڑ، پولیس اہلکاروں کے خلاف کنبھر برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان کا احتجاج

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:48

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) سانگھڑ کی تحصیل شہدادپورمیں پولیس کا کارنامہ سرعام ڈکیتی کرنے والے اپنے ہی دو پولیس اہلکاروں کو پولیس نے آزاد کردیا۔ متاثرہ مسافروں نے انصاف کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کنبھر برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پر دکیو کنبھر۔

شمن کنبھر۔ماجدکنبھر۔حاجی کنبھر کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات شہدادپور کے نزدیک کنڈھانی پیٹرول پمپ کے قریب رکشہ میں سوار مسافروں سے دو موٹرسائیکل سوارچار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور مزاحمت پرایک مسافر کو شدید زخمی کردیا شدید زخمی ہونے والے مسافر کو پی ایم سے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان نے مسافروں سے اسلحہ کے زور پر دو موبائل فون۔

(جاری ہے)

نقدی و زیور چھین لئے اور فرار ہوئے تو مسافروں نے دو ملزمان کو دبوچ لیا اور دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ہونے والے دو ملزمان جن کی شناخت پولیس اہلکار شاہ نواز باگڑانی اور عدلو باگڑانی کے نام سے ہوئی ان دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا مگر شہدادپور پولیس نے اپنے ان پیٹی بھائیوں کو چھوڑ دیا ہے ہمارا اعلی احکام اور ایس ایس سانگھڑ سے مطالبہ ہے کہ اس واقع کی چھان بین کی جائے اور پولیس اہلکار ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں