ملک میں نوجوانوں کی 67فیصد آبادی ہے، پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے یہ ہمارا مستقبل ہیں، عطا محمد چانڈیو

آج کے نوجوان کل کا رہنماء ہوگا ، انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے ، صحیح رہنمائی کریں گے تو وہ کل ایک اچھے اور بہترین شہری بن سکیں گے

اتوار 16 ستمبر 2018 20:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) ہمارے ملک میں نوجوانوں کی 67فیصد آبادی ہے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے یہ ہمارا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے ان کی مدد کرنی چاہیے یہ بات عطا محمد چانڈیو پریزیڈینٹ کھیپرو میوزم نے ایلیانز انٹر نیشنل اور یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام بہترین نوجوان بہترین پاکستان 2018کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر گیسٹ آف اونر محمد قاسم ماری، محمد خان مانگیرو ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پی ایم ایل فینکشنل کھیپرو،محمد جمن قمبر پرنسپل اسلامیہ اسکول کھیپرو ینگ سوشل ریفامر کے صدر فہد رضوی ،منصور قمبر،نعیم اختر ،عمران علی،شعیب نوناری،ڈاکٹر سمیع اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

محمد قاسم ماری نے مزید کہا کہ آج کے نوجوان کل کا رہنماء ہوگا اس لئے ابھی انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے اگر ہم ان کی صحیح رہنمائی کریں گے تو وہ کل ایک اچھے اور بہترین شہری بن سکیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان کو تعلیم و تربیت کی بہت ضرورت ہے چونکہ والدین انہیں اچھی تعلیم تو دلوا رہے ہیں مگر ان کی بہترین تربیت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے نوجوان مختلف منفی سرگرمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اگر ان کی صحیح رہنمائی ہوئی تو ملک کو ان کی صلاحیتوں سے بہت فائدہ ہوگا ۔

محمد خان مانگیروں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرے ان کے اندر سے مایوسی محرومی اور منفی سوچ کو ختم کریں تاکہ وہ ملک کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہو سکیں ۔محمد جمن قمبر نے کہا کہ اکثر نوجوان منشیات کا استعمال کرنے لگتے ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتا ہے وہ معاشرہ کے لئے ایک بوجھ بن جاتے ہیں اگر ہم ان نوجوانوں کو خود اعتمادی دینی ہے تو ان کی بہترین تربیت کرنی ہوگی انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کسی سے کم نہیں ان کی اس پاکستان کو بہت ضرورت ہے ۔

منصور قمبر نے سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افیئر ہارون احمد خان کا سندھ میں سیمینار منعقد کرنے پر دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے ہمیشہ تعاون جاری رہے گا ۔سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی اسپیشل گیسٹ کو ایلیانز انٹرنیشنل کی جانب سے شیلڈ ،اجرک پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے جبکہ طلباء و طالبات کو یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے تعریفی اسناد دیئے گئے جبکہ پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں