سانگھڑ میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سول اسپتال میں دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا

پیر 8 اکتوبر 2018 22:49

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) سانگھڑ میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سول اسپتال میں دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیادو روزہ آئی کیمپ میں خواتین مرد اور بچوں سمیت500سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیافری آئی کیمپ میں 150سے زائد مریضوں کا آپریشن بھی کیا گیاسانگھڑ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مریضوں کو فری کیمپ میں تمام اودیات مفت فراہم کی گئیں اس سلسلے میں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے انچارج عمران الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا فری آئی کیمپ تھرڈ جو کہ سول اسپتال سانگھڑ میں آرگنائزر کیا ہے جس میں دوروزہ فری آئی کیمپ میں سانگھڑ ضلع کے 500 سو سے زائد مریضوں کو اعلی ڈاکٹر جس میں ڈاکٹر ساجد اور سرجن ڈاکٹر عبدالجلیل میمن نے 500 سو سے زائد مریضوں کاچیک اپ کیا اور 150 سے زائد مریضوں کے فری موتیے کے کامیاب آپریشن بھی کئے گئے اور تمام مریضوں کو اودیات بھی فری فراہم کی گئیں ہیں فری آئی کیمپ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں جس میں نوابشاہ۔

(جاری ہے)

رتو ڈیرو۔میرپورخاص۔بدین۔سکرنڈ۔اوباڑو اور نوشہروفیروز اور مختلف علاقوں میں فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے اور یہ ہماری ایک ماہ کی مہم ہے اور اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں