شہدادپور میں پولیس اور ڈاکوئوں کا مقابلہ، خطرناک بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ، انعام یافتہ ڈاکو رمضان رند زخمی حالت میں گرفتار

پیر 15 اکتوبر 2018 23:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں پولیس اور ڈاکوئوں کا مقابلہ، ڈاکوئوں کا خطرناک بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ، انعام یافتہ ڈاکو رمضان رند زخمی حالت میں گرفتار۔کلاشنکوف برآمد چار ساتھی فرارملزم چار درجن سے زائید سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا حکومت سندھ کی جانب سے زخمی ڈاکو کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کو علی الصبح ڈاکوں کی گینگ کی ضلع میں نقل وحرکت کی خفیہ اطلاع ملی جس پر متعلقہ ایس ایچ او کو کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس نے ناکہ بندی سخت کردی اور برہون روڈ پیر کوڑل شاہ کے نزدیک ڈاکوں سے آمنا سامنا ہوگیا، جس پر ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور تقریبا پانچ منٹ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوں کی خطرناک بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ، رمضان رند زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے حکومت سندھ کی جانب سے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر ہے۔ ملزم چار درجن سے زائد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مقابلے کے دوران اس کے چار مسلح ساتھی کریم بخش عرف کرورند،مانک رند،سردار رند اور علی مراد رند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش میں پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے۔ مذید تفتیش جاری ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں