ْ ٹنڈوآدم پولیس کی کارروئی ، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کر گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد

پیر 19 نومبر 2018 21:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سانگھڑ ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی نے کہا ہے کہ ٹنڈوآدم پولیس نے انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اشتہاری ملزم کریم بخش عرف کرو رند کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے انھوں نے بتایا کہ ملزم مختلف تھانوں پر 35 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا 2015 میں سانگھڑ پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور سر کی قیمت بیس لاکھ روپے کی حکومت سندھ کو سفارش کی تھی جو کہ منظوری نہیں ہوئی اس سلسلے میں ایس ایچ اوتعلقہ اسلم بلٴْو اور ڈی ایس پی ایوب بروہی کاوشیں شامل ہیںانھوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منشیات مہم کا آغاز کیا گیا اس مہم کے دو ران ایک ہفتے میں 55 کلو چرس 1 کلو افیون 3ہزار 5 سو لیٹر کچی شراب اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد اور 2 ہزار 15 اشتہاری ملزمان گرفتار کیئے گئے جب کہ منشیات فروشی میں ملوث 143 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیںانھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منشیات کے مقدمات میں قانون میں بہت رعایت کی گنجائش موجود ہے جس کی وجہ سے ملزمان بچ جاتے ہیں اگر قانون میں سخت سزاؤں کا تعین کیا جائے تو منشیات فروشی کے واقعات میں کمی آسکتی ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں