ڈی آئی جی شہید بینظیر آبادکا سانگھڑ کا دورہ ، یاگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے گزشتہ روزسانگھڑکادورہ کیادورے کے دوران یاگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کھلی کچہری اور دربار کا بھی انعقادکیاگیا، جس میںچیمبر آف کامرس کے نمائندوں، معززین شہر، صحافیوں ،پولیس افسران و جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ، ڈاکٹر کلیم امام کی جانب سے پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے سلسلے میں جو مہم شروع کی گئی ہے اس کے تسلسل میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ نے پولیس ہیڈ کوارٹر سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں چیمبر آف کامرس، اقلیتی برادری کے نمائیندوں، معززین شہر، صحافیوں ،پولیس افسران و جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہریوں نے پولیس سے متعلق اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے کئے گئے بہتر کام کو بھی سراہا ۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے ان کے مسائل کو غور سے سنا، ان کے حل کے لئے موقع پر موجود پولیس افسران سے باز پرس کی اور مسائل کے فوری تدارک کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے بڑہتے ہوئے فاصلوکو کم کرنا اور پولیس کا جوخوف عوام کے دل میں ہے اس کو بھی ختم کرنا ہے۔

ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی نے کھلی کچہری میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے سیشن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کا دربار منعقد کیا جس میں سب سے پہلے ڈی آئی جی، ایس ایس پی سانگھڑ اور اے ایس پی شہدادپور اظہر خان مغل نے نئے ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو ترقی کے رینک بھی لگائے۔

اس کے بعد ڈی آئی جی صاحب کے سامنے پولیس ملازمین نے سروس سے متعلق اپنے معاملات پیش کئے جس پر موقع پر موجود آفس اسٹاف سے معاملے کی پوزیشن معلوم کی اور معاملات کو جلد از جلد پروسز کرکے مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ تھانہ سانگھڑ کا دورہ اور پولیس لائین سانگھڑ میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں