سانگھڑ میں کرپشن کے خلاف عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:51

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) کرپشن کے خلاف انسداد بدعنوانی کا عالمی دن کے حوالے سے پولی ٹیکنیکل کالج میں انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین محمد اشرف خان ، پرنسپل نول کشوری. انجینئر ربنواز جتوئی ، انجنئیر محمد اکرم. انجنئیر حنیف نظامانئ. ماجد یوسفزئی،چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی لالو یامین قریشی اور دیگر نے شرکت کی. سرکاری دفتر کے ملازمین اور اسکول طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے سب سے پہلے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

جھوٹ سے انکار کر کے سچ بات کہنے کی جرات پیدا کر کے ہی ہم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم سب لوگ انفرادی فائدے کی بجائے اجتماعی سوچ کو اپنائیں اور ان تمام عوامل کی حوصلہ شکنی کریں جو معاشرتی بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں کرپشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے تاہم ہمارے ملک میں یہ مسئلہ نہایت سنگین صورت اختیار کرچکا ہے اور ہر سال کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں