سانگھڑ میں گلستان لطیف پارک تعمیر نہ ہوسکا۔ پارک کی تعمیر کی مد میں تین کروڑ روپے سے زائد خرچ کی گئی رقم ڈوب گئی

اتوار 30 دسمبر 2018 19:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) سانگھڑ میں گلستان لطیف پارک تعمیر نہ ہوسکا۔ پارک کی تعمیر کی مد میں تین کروڑ روپے سے زائد خرچ کی گئی رقم ڈوب گئی۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر کی عوا م کے لئی1862میں ڈپٹی کمشنر صلاح الدین قریشی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کی زمین نو ایکٹر پر گلستان لطیف تعمیر کیا گیا پارک میں خوبصورت جانور پرندے رکھے گے خوبصورت درخت اور پھول لگائے گے انتظامیہ کی جانب سے پارک میں ٹی وی بھی رکھا گیا جہاں شہر بھر کی عوا م رات نو بجے کا خبر نامہ سننے آتی تھی جمعہ کا دن خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا انتظامیہ نے پارک تعمیر کرنے کے بعد میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا جس نے پارک کے لئے مالی چوکیدار و دیگر اسٹاف مقرر کیا گیا تھا 2006میں آنے والی طوفانی بارشوں کے دوران شہر بھر کا پانی گلستان لطیف میں چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے سانگھڑ سے کھپرو۔

(جاری ہے)

چوٹیاریوں میرپورخاص جانے والے مسافر جو بس کے آنے کے انتظار میں پارک میں آرام کرتے تھے دن بھر مزدوری کرنے والے مزدور آرام کی غرض سے پارک میں آکر سوتے تھے ان سب کے لئے پارک بند ہوگیا جس کے پانی شہر بھر کا ڈرائینج کا پانی بھی پارک میں چھوڑ دیا جانے لگا یوں پارک کے جانور نا جانے کہاں شفٹ ہوگے درخت پھول جل گے 2011کے سیلاب کا پانی بھی اسی پارک میں جمع ہونے لگا میرپورخاص روڈ بن گیا ڈسٹرکٹ کالونی میں مکانات تعمیر ہونا شروع ہوگے پارک روڈ کی سطع سے پانچ فٹ نیچے ہوگیا سانگھڑ کی خواتین بچے تفریح گاہ سے محروم ہوگے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو جب سانگھڑ تعینات ہوئے تو ان کی بچپن کی یادیں بھی اسی پارک سے منسوب تھیں انھوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح پارک تعمیر ہوجائے انھوں نے دو کروڑ روپے کی لاگت سے پارک کی چاردیواری کا ٹھیکہ بھی دیا اور کروڑوں کی مٹی بھی پارک میں ڈالی مگر پارک سطح روڈ سے نیچے ہونے کی وجہ سے گھروں اور روڈ کے پانی کو روکنے میں ناکام رہا ان کے تبادلے کے بعد آنے والے تمام ڈپٹی کمشنروں نے اس پارک پر مٹی ڈالے کے لئے فنڈز استعمال کئے مگر اس کے باوجود بھی پارک کا دس فیصد بھی کام مکمل نہ ہوا فنکشنل مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کھبی بھی اس پارک کی تعمیر کے لئے کوشش نہیں کی اور نہ ہی میونسپل اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمینوں نے اس پارک کی تعمیر کا سوچا سانگھڑ کی عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شاہ لطیف پارک کی فوری طور پر تعمیر مکمل کرکے عوام کے لئے تفرح کے لئے کھولا جائے اس وقت پارک منشات پینے والوں اور جانوروں کی آرام گاہ کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں