سانگھڑ، 2018کے آخری روز سانگھڑ سے ایک ہی گھر سے چور 25بکریاں چوری کرکے ٹرک میں ڈال کر فرار

پیر 31 دسمبر 2018 22:31

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2018ء) 2018کے آخری روز سانگھڑ سے ایک ہی گھر سے چور 25بکریاں چوری کرکے ٹرک میں ڈال کر فرار ایس ایس پی کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس ہائی الرٹ ہوگی تفصیلات کے مطابق جھول روڈ پر واقعہ شاہ بیگ مری گاوں سے چور صبح سویرے 25بکریاں چوری کرکے ٹرک پر لات کر فرار ہوگے اطلاع ملنے پر ممبر ضلع کونسل حیدر مری کی سربراہی میں مری برادری نے احتجانا جھول پر احتجاج کیا حیدر مری نے وزیر اعلیٰ ہاوس سے رابطہ کیا وزیر اعلیٰ ہاوس کی ہدایت پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے حیدر مری سے رابطہ کیا اور ضلع بھر کی پولیس کو فوری طور پر بکری چوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا حیدر مری کا کہنا تھا کہ ایسایچ او جھول کی نااہلی کے سبب علاقے میں چوریاں ہورہی ان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور غریب مری برادری کی بکریاں بازیا کروا کردی جائی#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں