سانگھڑ / ٹنڈو آدم، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کا تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم کا دورہ

جہاں پر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے موجود مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

جمعرات 3 جنوری 2019 23:51

سانگھڑ / ٹنڈو آدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ضلع سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم پہنچے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم کا دورہ کیا۔ جہاں پر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے موجود مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما جب اسپتال پہنچے تو بجلی بند موجود مریض موم بتی جلا کر رہنے پر مجبور تھے موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ دو سال سے جرنیٹر خراب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ کی صحت کا بجٹ بلاول ہاؤس کی دیواروں پر لگ گیا پوری سندھ کی اسپتالیں ویران پڑی ہیں مریضوں کو ایک گولی تک نہیں ملتی تمام دوائیاں باہر سے لانی پڑ رہی ہیں، تعینات ڈاکٹر پرائیوٹ کلینک چلا رہے رہی ہیں مریضوں کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

صحت کی وزیر بلاول زرداری کی پھپو ہیں اس لیے بس وہ ریکوری ماسٹر بنی ہوئی ہیں ان کو عوام کی تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے صرف کرپشن کا پئسا کیسے جمع کرنا ہے وہی سوچ ہے انکی۔

سندھ کو لوٹنے والے ترقی کی مثالیں دے رہے ہیں اسپتالیں ویران بھوت بنگلا بنی ہوئی ہیں۔ اسپتالوں میں علاج کے بجائے عوام کو مت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت دور نہیں زیادہ دن نہیں لگیں گے ان کرپٹ حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے۔ ہم ان کرپٹ حکمرانوں کے پیٹ سے کھایا ہوا پئسا نکلوا کر عوام کو واپس دلائیں گے سندھ کی اسپتالیں بھی بہتر ہونگی اسکول بھی بہتر ہونگی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرائیں گے۔ دورے کے دوران پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن، عمران قریشی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں