حیسکو افسران کی جانب سے ٹنڈوآدم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

اتوار 6 جنوری 2019 19:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عمر ایوب کی ہدایات پر حیسکو افسران کی جانب سے ٹنڈوآدم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ سینکڑوں صارفین شکایات لیکر پہنچ گئے تفصیل کے مطابق پانی و بجلی کے وزیر مملکت عمر ایوب کی ہدایات پر حیسکو حیدرآباد کے ایگزیکٹو افیسر رحم علی اوٹھو نے ٹنڈوآدم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا حیسکو ٹنڈوآدم کے دفتر کے ساتھ حیسکو کے ایگزیکٹو افسر رحم علی اوٹھو کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں ٹنڈوآدم کی تین سب ڈویژنوں کے علاوہ مٹیاری ہالا ۔

بھٹ شاہ ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنوں کے صارفین بھی شکایات لیکر پہنچے کھلی کچہری میں پہنچنے والے سینکڑوں لوگوں نے حیسکو کے افسران پر بلا جواز بلوں میں ڈٹیکشن لگانے کی شکایات کے علاوہ اوور ریڈنگ بل ٹرانسفارمرز میٹرز اتار کر لے جانا اور غائب کر دینے جیسی شکایات کیں درخواستیں وصول کرنے کے لئے حیسکو ٹنڈوآدم کے اہلکاروں کو بٹھایا ہوا تھا جو کہ اپنے خلاف لکھی درخواستوں کو غائب کرنے کی کوشش کرتے رہے کھلی کچہری کے دوران کئی لوگوں نے چلا چلا کر حیسکو ٹنڈوآدم کے افسران کے خلاف آواز اٹھائی انہیں بددعائیں دیں لوگوں نے الزام لگایا کہ حیسکو ٹنڈوآدم کے اہلکار ہم سے پیسے بٹورتے ہیں کھانہ کھاتے ہیں اس کے باوجود ہمارے بلوں پر بلا جواز ڈٹیکشن لگا کر یا اوور ریڈنگ والے بل بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ افسران سے شکایات کی ہیں مگر افسران بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کھلی کچہری میں جس طرح ڈٹیکشن بلوں کی شکایات کی گئی تھیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹنڈوآدم میں حیسکو ٹنڈوآدم کے افسران نے صارفین پر کروڑوں روپئے کا بوجھ ڈال دیا ہے رحم علی اوٹھو نے کچھ صارفین کی شکایات پر ان کے بل درست کرنے کے موقع پر احکامات دئے کچھ شکایتوں پر انکوائریاں کروانے کا وعدہ کیا کھلی کچہری کے دوران شکایات کے لئے آنے والے کئی صارفین کو حیسکو ٹنڈوآدم کے افسران و اہلکار منتیں کرتے رہے کہ آپ ہماری شکایت مت کریں آپکا مسئلہ ہم حل کر دینگے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں