جام شورو ، کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران دو مزدور جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2019 23:08

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) جام شورو کے قریب کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران 2مزدور جاں بحق ہو گئے۔جام شورو کے قریب لاکھڑا کول مائینز میں کھدائی کے دوران جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 45 سالہ انعام اللہ اور 38 سالہ امیر نواب کے ناموں سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے بتایا جاتا ہے، انعام اللہ اور امیر نواب کی ہلاکت کان کی کھدائی کے دوران گیس بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں