سانگھڑ کے قریب یوسی 22چک میں حضرت بابا جمیل شاہ کا 32 واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 17 اپریل 2019 23:08

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سانگھڑ کے قریب یوسی 22چک میں حضرت بابا جمیل شاہ کا 32 واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔عرس میں لاہور سے سید امداد حیدرکاظمی، خلیفہ سید صدام حسین نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب یوسی 22 چک میں حضرت جمیل شاہ کا 32واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں لاہور سے معروف پیر سید امداد حیدر کاظمی، خلیفہ سید صدام حسین، سانگھڑ کے دلدار حسین دیگر مرید وعقیدت مندسیٹھ محمد الیاس جٹ، اپنا الطاف ساحل مہر، ہاشم مہر ،امین آرائیں، احسن، محمد دانش، دیگر نے بابا جی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

رات گئے درگاہ کے احاطے معروف قوال غلام شبیر فیصل آباد والے نے محفل کو جھومتے پر مجبور کر دیا ملک بھر سے آئے مریدوں عقیدت مندوں نے بتایا کہ بابا جمیل شاہ درویش صفت انسان تھے جنہوں نے اسلامی تعلیمات کا درس دیا ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں