سانگھڑ ،ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث 7سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری سمیت 49ملزمان گرفتار

بدھ 17 اپریل 2019 23:08

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث 7سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری اور 16روپوشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 49 ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ،گٹکا،خام چھالیہ،دیسی شراب، منشیات،ایک مشتبہ وین اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی کی ہدایات پر جرائیم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے میں پولیس نے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے ٹنڈوآدم،جھول اور شہدادپور پولیس نے ملزمان زین العابدین، گل شیر، منظور علی رند اور لال بخش بھمبھرو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار غیرقانونی پسٹلز برآمد کرلیے ہیں۔سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف کارروائی میں ٹنڈوآدم پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کے جرم میں ملوث سات سال سے مطلوب اشتہاری ملزم غلام حسین بروہی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شہدادپور، سانگھڑ، منگلی، لنڈو اور سنجھورو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان عاشق ابڑو،یاسر راجپوت، محمد ایوب درس، عرس نظامانی، اللہ داد، علی شیر،بخشن،کانڈیرو،دوست خاصخیلی ، اشرف، اکرم اور لقمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسکے علاوہ زہریلے اور مضر صحت گٹکے کی تیاری اور فروخت کے خلاف ضلع بھر میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے نتیجے میں ساڑھے گیارہ ہزار سے زائید گٹکابرآمد کرکے ملزمان ساجد علی شاہ، محمد عادل، غلام شبیر، محمد یوسف، خان محمد، فیض محمد خاصخیلی، ولی محمد چانڈیو، عطا محمد مری، مختیار علی ملاح، فقیر شر، وزیر علی،ایوب عرف منا،فہیم، وسیم مغل، سہیل انصاری، سلمان کھوکھر اورحاکم رند کو گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ بی سیکشن پولیس نے گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی 800کلو خام چھالیہ بھی برآمد کی ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی وین بھی تحویل میں لی ہے۔ دیسی شراب کی تیاری اور فروخت کے خلاف کاروائیوں میں ٹنڈوآدم، بیرانی، کھپرو، دریا خان رند، اور سرہاری پولیس نے شراب کشید کرنے والی بھٹیوں پر چھاپے مارکر دو سو لیٹر سے زائد تیار شدہ شراب برآمد کرکے ملزمان عاطف قائمخانی، عابد مکرانی، جالو کولھی محمد ہاشم انڑ، محمد صادق اور شاہد خانزادہ کو گرفتار کیا ہے، بھٹیوں کو مسمار اور غیر تیار شدہ شراب کو تلف کردیا ہے۔

نوآباد پولیس نے محمد صادق کو گرفتار کرکے اس سے چار پینٹس وسکی کے بھی برآمد کئے ہیں۔ جوا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے شہدادپور اور ٹنڈوآدم پولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں میں عاشق رند اور جمن پنہور کو گرفتار کیا ہے۔اور دا ئوپر لگی 1900روپے کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں