سانگھڑ،چنگچی رکشے اور مسافر بس میں خوفناک تصادم ،بچوں سمیت 8افراد جاں بحق،12زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2019 14:10

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس اور چنگچی رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوفناک حادثہ سانگھڑ کی تحصیل شاہ پورچاکر کے قریب مین شاہراہ پر اس وقت پیش آیا، جب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے چنگچی رکشے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 12افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں