سانگھڑ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، نظامانی محلہ اور بابا بیری والا علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

منگل 16 جولائی 2019 23:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) سانگھڑ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ نظامانی محلہ اور بابا بیری والا علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا۔

(جاری ہے)

پچھلے کئی دنوں سے گھروں میں پانی موجود نہیں اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے گنجان آبادی والے علاقہ نظامانی محلہ نزد بابا بیری والے علاقے میں پندرہ دن سے بھی زیادہ دن گزر گئے پینے کا پانی نہیں آرہا جس کی وجہ سے پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی اطلاع علاقے مکینوں نے سانگھڑ میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین عاصم رسول اور چیف میونسپل ذوالفقار علی میمن اور علاقہ کے منتخب کونسلر رئیس اللہ بچایو اور مراد علی نظامانی کو بھی اطلاع دی گئی ہے مگر افسوس صرف جی جی جی جی کے سوا کچھ نہیں جبکہ ایک ہی وارڈ ایک ہی کونسلر ہے مگر پہلی گلی میں نئی واٹر سپلائی کی پائپ لائن بچھائی گئی دوسری گلی میں جواب دیا جارہا ہے اس کا کیا مطلب ہے کیا بابا بیری والے علاقے میں انسان نہیں رہتے یا ان کو پانی کی ضرورت نہیں کب تک یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رہے گا مراد علی نظامانء صاحب نے خود نورانی مسجد سے لیکر متارو جونیجو تک پانی کی نء واٹر سپلائی لائن ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی میں بابا بیری والی گلی میں واٹر سپلائی لائن نئی ڈالنے سے جواب دیا جارہا ہے لولی پاپ دی جارہی ہیں آخر ایسا کیوں کیا جا رہا ہے خدا کے لئے نئی پانی کی پائپ لائن ڈالی جائے پرانی پائپ لائن ختم ہو چکی ہے جگہ جگہ سے ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہیجس کی وجہ سے پینے کے پانی کے ساتھ گٹروں کا بھی پانی آرہا ہے جس کی وجہ سے بہت سی موزی بیماریاں جنم لے رہی ہیں. دوسری جانب علاقے مکینوں نے سانگھڑ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پینے کے پانی کی لائن ڈالی جائے اگر ہمارا پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں