اوباش نوجوانوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والی ضعیف العمر خاتون کا ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 26 ستمبر 2019 19:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) سنجھورو کے نواحی گاں 23 چک میں اوباش نوجوانوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والی ضعیف العمر خاتون کا ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لے لیا ہم کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب سنجھورو تھانے کی حدود چک نمبر 23 کی رہائشی 75سالہ خاتون پر بچوں کی لڑائی میں اوباش نوجوان لڑکوں جس میں زین جٹ،زوہیب جٹ،اور عمر جٹ نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرکے بے ہوش کردیا تھا نازک حالت کی حالت میں سانگھڑ سول اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے تشویشناک حالت میں نوابشاہ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ تشدد کا شکار ہونے والی ضعیف العمر خاتون کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید ڈیرو کی مداخلت پر زخمی ہونے والی خاتون کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد اس واقعہ کا ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سنجھورو عطا محمد کو ہدایت جاری کی کہ اس واقعہ کی مکمل چھان بین کریں اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو مظلوم کے ساتھ انصاف ضرور ہوگا متاثرہ خاتون کے ورثہ شاہد رسول نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوباش نوجوانوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اس لئے ایم این اے نوید ڈیرو مخالف افراد کی حمایت کررہا ہے اور اس واقعہ کو دبایا جارہا ہے جبکہ اوباش نوجوان لڑکے مسلسل ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے کہ تم لوگ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور صلح کرنے کے لئے دبا ڈالا جارہا ہے ہم آئی جی سندھ ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ ضعیف العمر خاتون بشیراں بی بی کو انصاف مل سکے

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں