سانگھڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے چرس رکھنے کے دو مختلف کیسز میں 2 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا

جمعرات 26 ستمبر 2019 19:40

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) سانگھڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے چرس رکھنے کے دو مختلف کیسز میں 2 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہی.

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سانگھڑ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس رلیز کے مطابق اسپیشل جج نارکوٹکس اینڈ سیشن جج جناب سمکان حسین مغل کی عدالت نے چوٹیاری پولیس اسٹیشن پر درج مقدمہ 57/2018 ایف آئی آر میں ملزم وحید احمد ولد محمد اسماعیل کو 5 کلو گرام چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر 7 سال 6 ماہ قید اور 35 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید 6 ماہ اور 15دن قید کی سزا کاٹے گا.

ایک دوسرے کیس میں اسپیشل جج نارکوٹکس اور سیشن جج سمکان حسین مغل کی عدالت نے شاھپورچاکر پولیس اسٹیشن پر درج مقدمی95/2018ایف آئی آر میں ملزم غلام نبی ولد کریم داد بروھی کو 20 کلو گرام چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید ایک سال قید کی سزا کاٹے گا. دونوں ملزمان کو سزا پوری کرنے کے لئے حیدرآباد سینٹرل جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں