سانگھڑ پریمی جوڑے کو الگ کرنے کے لیے بھیل برادری کی سندھ بھر کے افراد کی بیٹھک پولیس اور صحافیوں نے موقع پر پہنچ کر فیصلہ رکوادیا

بھیل برادری کے سرپنچ تیرت بھیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس کی جانب سے پریمی جوڑے کو تحفظ کی یقین دہانی

اتوار 29 ستمبر 2019 19:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) سانگھڑ پریمی جوڑے کو الگ کرنے کے لیے بھیل برادری کی سندھ بھر کے افراد کی بیٹھک پولیس اور صحافیوں نے موقع پر پہنچ کر فیصلہ رکوادیا۔ بھیل برادری کے سرپنچ تیرت بھیل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس کی جانب سے پریمی جوڑے کو تحفظ کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کراچی کی عدالت میں شادی کرنے والے بھیل برادری کے پریمی جوڑے کو الگ کرنے کے سلسلے میں بھیل برادری نے پورے سندھ سے سانگھڑ کے ٹوری شاخ کے قریب بھیل برادری کے سرپنچ تیرت بھیل کی سربراہی میں جرگہ ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بھیل برادری کے لوگوں نے شرکت کی جہاں پر عدالت میں پیار کی شادی کرنے والی لڑکی بھاگونتی بھیل کے والد بالو بھیل ودیگر نے کہا کہ ہماری بیٹی کو کھسلا پھسلا کر بھگانے والے کورٹ میں شادی کرنے والے لاکو بھیل جو کہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اس نے بھیل برادری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اس کے خلاف برادری کاروائی کی جائے اور ہمیں ہماری بیٹی واپس دلوائی جائے یا پھر اس کے بدلے لڑکی دی جائے اس فیصلے پر بھیل برادری میں شور شرابہ ہوا لڑکی کے ورثہ نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا جس پر سرپنچ تیرت بھیل نے کہا کہ ایسی حرکت برادری کے خلاف ہے ہم چاہتے ہیں کہ برادری ہمارے ساتھ بن کر چلے ابھی یہ فیصلے ہورہے تھے کہ اچانک پولیس اور صحافیوں موقع پر پہنچ گئے جہاں پر فیصلہ کرنے والے سرپنچ سمیت کئی بھیل موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد کوئی بھی فیصلہ نہ ہوسکا پیار کی شادی کرنے والے جوڑے کو الگ کرنے یا طلاق دلوانے والی باتیں ہونے کے بعد پریمی جوڑے بھاگونتی اور شوہر لاکو بھیل تحفظ کے لیے سانگھڑ تھانے پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے اپنی شادی کے کاغذات دکھائے جس کے بعد سانگھڑ پولیس نے تحفظ کی یقین دھانی کرائی اور مکمل تحفظ کے ساتھ پریمی کو گاں چھوڑ آئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں