سیاسی بنیادوں پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہونی400پولیس اہلکاروں کامکمل ریکارڈ نیب نے طلب کرلیا

پیر 7 اکتوبر 2019 23:57

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) سیاسی بنیادوں پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہونی400پولیس اہلکاروں کامکمل ریکارڈ نیب نے طلب کرلیاپیپلزپارٹی کے رہنماوں کی سفارش پر بھرتی ہونے والے اھلکار پریشان تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس میں 2012.

(جاری ہے)

2014میں پیپلز پارٹی کے رہنماوںکی سفارش محکمہ پولیس میں چار سو نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا جس کے بعد آئی جی اے ڈی خواجہ نے پورے سندھ سے ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پرنوکریاں دیں جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے پارٹی قیادت کے سامنے آئی جی اے ڈی خواجہ کی شکایت کی نیب کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے چار سو پولیس اھلکاروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور فٹنس رپورٹ لینے کے لئے پولیس افسران پرمشتمل انکوائری ٹیم نے آج پولیس لائن میں تمام پولیس اھلکاروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور فٹنس کا کام شروع کردیا گیا ہے پولیس اھلکاروں کا کہنا تھا کہ نیب کو آٹھ سال بعد یاد آیا ہے کہ پولیس میں بھرتی ہونے والے ملازمین میرٹ پر بھرتی نہیں ہوئے ہیں یہ صرف پریشان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں