سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی بیرانی پولیس کا سگی بھتیجی کے ساتھ مسلسل ذیادتی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈہرکی میں چھاپہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:05

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی بیرانی پولیس کا سگی بھتیجی کے ساتھ مسلسل ذیادتی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈہرکی میں چھاپہ ایس ایس پی سانگھڑ کے حکم پر ایس ایچ او بیرانی وسیم ارباب کی سربراہی میں ٹیم چھاپہ میں شامل اس مقدمہ میں ایک ملزم گلو بھیل کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او بیرانی وسیم ارباب نے پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیرانی پولیس اسٹیشن پر 7 اگست کو 12 سالہ کویتا بھیل کے ساتھ سگے چچا اشوک بھیل کی جانب سے مسلسل ذیادتی کرنے کا مقدمہ لڑکی ماں پالو نے درج کرایا تھا مقدمہ میں دو افراد نامزد کئے گئے تھے ایک ملزم گلو بھیل کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے دوسرا ملزم جو کہ لڑکی کا چچا ہے نے ہوشیاری کرتے ہوئے اپنے موبائیل وغیرہ بند کرکے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او نے بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ کے حکم پر موبائیل ٹریکنگ کی مدد سے بیرانی پولیس نے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشوک بھیل کی گرفتاری کیلئے ڈہرکی میں چھاپہ مار کر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے چھاپہ مار ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او بیرانی وسیم ارباب نے کی وسیم ارباب نے مزید کہا کہ 12 سالہ بچی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرنے والا شخص بچی کا سگا چچا ہے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا ڈی این اے کو لڑکی کے پیٹ میں موجود بچے کے ساتھ میچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں