سانگھڑ خواتین اور بچوں کے لئے حفاظتی سیل کا افتتاح

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:27

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) سانگھڑ خواتین اور بچوں کے لئے حفاظتی سیل کا افتتاح کیا گیا ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ کی مثبت کاوشوں اور کوششوں کو عملی طور پر سامنے لاتے ہوئے خواتین اور بچوں کے لئے حفاظتی سیل سی آئی اے سنڑ سانگھڑ میں قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ نے کیا ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی نے خواتین اور بچوں کے حوالے سے قائم کردہ سیل کے افتتاحی تقریب کے دوران کیا انھوں کا کہنا تھا کہ سیل میں ماہر تجربہ کار عملے کو ٹریننگ دے کر تعینات کیا گیا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کے مسائل کا تدارک ہوسکے سول سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سیل کے بارے میں عوام میں آگاہی مہم کے لئے ہمارا ساتھ دے تاکہ خواتین اور بچوں کے حقوق کو تحفظ دیا جاسکیاس موقع پر ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ نے کہا ہے کہ میر پور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ کے بعد سانگھڑ میں بھی خواتین اور بچوں کے لئے حفاظتی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کیونکہ خواتین اور بچوں کو معاشرے کا کمزور حصہ سمجھا جاتا ہے انھوں نے کہا ہمارا معاشرہ مرد سو سائٹی کے تااثر پر استوار ہے دیکھا جائے تو معاشرے میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے اس کے باوجود ان کے حقوق کی تلافی ہورہی ہے حکومت سندھ نے خواتین اور بچوں کے حوالے سے قانون سازی تو کردی ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ،قانون سازی کافی نہیں ہے ہم سب کو مل کر اس قانون سازی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں کے لئے ضلعی سطح پر پروٹیکشن سیل بنائے جارہے ہیں تاکہ دبے جھکے اور چھپے ہوئے کرائم کو عیاں کرتے ہوئے ان کا تدارک کیا جاسکے ۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر ماسٹر شیر محمد وومن ڈائریکٹر ماروی اعوان اور دیگر نے بھی اپنے خیال کا اظہار کیا افتتاحی تقریب کے بعد ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ نے سانگھڑ تھانے پر از سرے نو تعمیرکا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایس پی فیض محمد دایو ایس ایچ او احسان بلیدی نے بریفنگ دی۔#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں