شہدائے کربلا کے چہلم کے دن پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس سانگھڑ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) شہدائے کربلا کے چہلم کے دن پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس سانگھڑ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہی.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن کے دفتر سے آج جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا کربلا کے چہلم کے دن پر امن امان سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ان کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 19 اور 20 اکتوبر کو 24 گھنٹے کام کرتا رہیگا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ٹو جاوید احمد ڈاہری کو اس کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہی. اس سلسلے میں عوام فوکل پرسن کے موبائل نمبر 03003690592. فون نمبر 0235541210 یا فیکس نمبر 0235920101 پر صورتحال کے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں