سانگھڑکی تحصیل کھپرو میں ڈینگی مچھرکے کاٹنے سی11 افراد متاثر

منگل 22 اکتوبر 2019 20:43

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سانگھڑکی تحصیل کھپرو میں ڈینگی مچھرکے کاٹنے سی11 افراد متاثرہوئے ہیں، علاج معالجے کے لیے جنہیں حیدرآباد ریفرکردیاگیا۔ ڈی سی سانگھڑ نثار میمن اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کھپرو کے صدر امتیاز حسن درس نے ڈینگی کے کاٹنے کانوٹس لے لیا کھپرو شہر کے اسپتال میں ڈینگی کاوارڈ قائم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو شہر اور گردونواح میں ڈینگی مچھر نے تباہی مچادی دو دن میں گیارہ افراد جس میں یوسی کامل ہنگورو کے جمیل احمد،علی مرتضی،محمد آزان، یوسی ہتونگو کے شیر محمد، یوسی بلاول ہنگورجو کے منظور احمد،صدرالدین ڈینگی کا شکارہوگئے۔سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ڈی سی سانگھڑ نثار میمن اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کھپرو کے صدر امتیاز حسن درس نے فوری طور پر کھپرو سول اسپتال میں ڈینگی وارڈکو فعال کرنے کا حکم دیدیا جس پر کھپرواسسٹنٹ کمشنر کھپرو آصف خاصخیلی نے سول اسپتال کھپرومیں ڈینگی وارڈکا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی سانگھڑ نثار میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب چئیرمنوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی یوسی میں جلد سے جلد مچھر مار اسپرے کرائیں اور کتا مار مہم شروع کریںجبکہ بہت جلد سول اسپتال کھپرو میں کتے اور سانپ کی ویکسین بھی مہیا کی جائے گی اور اسسٹنٹ کمشنر کھپرو آصف خاصخیلی کو فوری طور پر سول اسپتال میں لگے شمسی توانائی کے پول پر شمسی بلب لگانے کی بھی ہدایت کی

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں