سانگھڑ ،بھابی کا دیور کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پکڑنا جرم بن گیا، دیور کا بھابی پر بہیمانہ تشدد

اتوار 17 نومبر 2019 20:05

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سانگھڑ میں دیور کی مبینہ چوری اوپر سے سینہ زوری ۔بھابی کا دیور کو رنگے ہاتھوں پکڑنا جرم بن گیا۔ دیور کا بھابی پر بہیمانہ تشدد۔

(جاری ہے)

زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے رحمانی محلے میں دیور اپنی ہی بھابھی کے گھر میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا مزاحمت پر دیور خادم یوسفزئی نے مبینہ طور پر اپنی بھابی پر بہمانہ تشدد کیا اہل محلہ نے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا اس سلسلے میں زخمی ہونے والی بھابی اصغری یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں اسکول سے بچے لینے گئی تھی گھر آئی تو دیکھا کہ دیور گھر میں گھسا ہوا ہے اور سامان کی چھان بین کررہا تھا جب میں پہنچی تو سامان بکھرا ہوا تھا اور میرا دیور سامان نکال رہا تھا میری مزاحمت پر دیور آپے سے باہر ہوگیا اور مجھ پر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا اس واقعے کی اطلاع سانگھڑ تھانے میں دی گئی ہے میرا حکومت وقت آئی جی سندھ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ ھے کہ مجھے فل فور انصاف دلایا جائے اور دیور کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں