میونسپل کمیٹی سانگھڑ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام شمیر کالونی میں گھروں میں نالے کا پانی داخل ہوگیا

بدھ 27 نومبر 2019 19:26

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2019ء) میونسپل کمیٹی سانگھڑ کروڑوں روپے فنڈز ملنے کے باوجودہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام شمیر کالونی میں گھروں میں نالے کا پانی داخل ہوگیا شہری ملیریا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہونے لگے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی جہاں 415سے زائد ملازمین ہیں موجودہ سی ایم او عزیز تنیو کے رویے سے تنک ہوکر اکاوئنٹ بیرانچ کا پورا عملہ نے کام چھوڑ کر اپنی تبدیلی کروالی ہے مگر اس کے باوجودہ بھی سی ایم او عزیز تنو چیئرمین چوہدری عاصم رسول کے ملکر چیک نکلوانے میں مصروف ہیں جب کہ عملے کا تمام اسٹاف گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف ہیں شہر بھر کی تمام علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جبکہ شمیر کالونی میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے مچھروں کی بھرمار کے باعث علاقے میں ملیریا کی وبا میں اضافہ ہوگیا علاقے کی عوام کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صفائی یا ترقیاتی کام تو نہیں کروائے گے مگر گندگی کے ڈھیروں کے ساتھ اب نالے کا پانی ان کے گھروں میں شامل ہورہا ہے کونسلر یامین کا کہنا ہے کہ انھوں نے کئی بار علاقے میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کے لئے کہا ہے چیئرمین عاصم رسول کو ہم نے ایک عرصہ سئے نہیں دیکھا ہے سی ایم او عزیز تنو نے چیئرمین کو یرغمال بنالیا ہے میونسپل کمیٹی کے کونسلر اور عملہ چیئرمین عاصم رسول اور سی ایم او کی کرپشن کے باعث بے بس ہیں سی ایم او اور چیئرمین اپنے گھروں میں بیٹھ کر دفتر کے کاغذات بناتے ہیں چیک بکس سی ایم او نے اپنی گاڑی میں رکھے ہوئے ہیں آڈیٹ آفیسر غلام حیدر خاصیخلی کا کہنا ہے کہ سی ایم او عزیز تنو پریشر ڈال کر ہم سے ناجائز کام کروانا چاہتے ہیں انکار پر بالاافسر کو شکایت کرتا ہے ہم اس کا کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کریں گے پہلے اکاوئنٹ آفسر تعینات کرے اور کاغذات مکمل کرے پھر آڈیٹ کیا جائیں گے اگر بینک بغیر آڈیٹ کے چیک پاس کرے گئی تو وہ غیر قانونی ہوگا اینٹی کرپشن سرکل آفیسر محمد کاشف گجر کا کہنا تھا کہ سی ایم او غیر قانونی کام کرے گا اور شکایت ہوئی تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں