سانگھڑ:چوٹیاریوں تھانے کی حدود میں ہلکی سے تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی

دونوں گروپوں کے 6افراد کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے

پیر 2 دسمبر 2019 22:38

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) سانگھڑ چوٹیاریوں تھانے کی حدود میں ہلکی سے تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں بدل گئی ،دونوں گروپوں کے 6افراد کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑچوٹیاریوں تھانے کی حدودمیں گوٹ ساریجی راجڑ میں راجڑ قبیلے کے دو گرپوں میں خونی تصادم تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے چھ افراد ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے کلہاڑیوں کے وار سے صاحب راجڑ سومار راجڑ خیر محمد راجڑ شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حلیم راجڑ احمد راجڑ علی حسن راجڑ بھی ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار شدید زخمی ہوگئے دونوں فریقین کو سول اسپتال لایا گیا۔ جہاں ایک شخص سومار کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے سول اسپتال نوابشاہ ریفر کردیا گیا دونوں فریقین کے 5افراد سول اسپتال سانگھڑ زیر علاج ہیں علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں