سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی، گندم، سرسوں اور مختلف فصلیں تباہ کردیں

پیر 2 دسمبر 2019 23:28

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی۔ٹڈی دل نے گندم سرسوں اور مختلف فصلیں تباہ کردیں۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے زمینداروں اور کاشکاروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج اسپرے کرانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں تڈی دل نے گندم سرسوں ودیگر فصلیں برباد کردیں سانگھڑ کے مختلف علاقے چوٹیاری،ورکشاپ،مڈھ جمڑا،یوسی جانب ڈھورو ودیگر علاقوں میں تڈی دل کی آمد کے خلاف زمینداروں اور کاشتکاروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تڈی دل بھگا فصل بچا کے نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر زمیندار مختیار باجوا،غلام رسول بین،حاجی ستار،گلشیر ، عبداالہ انڑ،امداد شاہ کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کے علاقوں میں تڈی دل کی آمد سے ہماری فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جو بھی فصل اگاتے ہیں تڈی دل کھا جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی افسوس ناک ہے ہمارا حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ ان کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اسپرے کرایا جائے تاکہ زمینداروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں