سکھر میں الیکشن کے مو قع پر امن و امان کی صو رتحا ل کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیو رٹی پلان تشکیل

منگل 7 مئی 2013 23:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) سکھرضلع میں الیکشن کے مو قع پر امن و امان کی صو رتحا ل کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیو رٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ضلع کو سیکیو رٹی کے حوا لے سے دو زونوں،چھ سیکٹرز، اور اٹھا ئیس سب سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا ہے سکھر کے ایس ایس پی عرفان بلو چ نے اپنے دفتر میں سیکیورٹی پلا ن کے حوا لے سے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ سکھر کی 463پو لنگ اسٹیشنوں میں سے اسی کو انتہا ئی اوردو سو سے زائد کو حساس قرار دیا گیا ہے انتہا ئی حساس پو لنگ اسٹیشن پر پو لیس کے چھ اوررینجرز کے دو جوان مقرر ہو نگے جبکہ حساس پو لنگ اسٹیشن پرچار اور نا رمل پو لنگ اسٹیشنز پر دو جوان مقرر کیے جا ئیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پو لنگ اسٹیشنوں کو کلیئر کریں گی ایس ایس پی سکھر نے بتا یا کہ سکھر ضلع پو لنگ اسٹیشنوں اور پیٹرو لنگ پر پو لیس کے 2163اور رینجرز کے چا ر سو جوان اپنی ڈیو ٹیاں انجام دیں گے جبکہ چار سو سے زائد پاک فوج کے جوان بھی سکھر پہنچ گئے ہیں جن کو کسی بھی ہنگا می صورتحال میں طلب کیا جا ئے گا تا ہم پو لنگ اسٹیشنوں پر پو لنگ کے لیے سامان پہنچا نے اور واپس لا نے کا فریضہ پو لیس ، رینجرز اورپا ک فوج کے جوان انجام دیں گے جبکہ سکھر میں امن امان کے قیام کے لیے فا ریسٹ اور ایکسائیز کے اہلکا روں کی بھی مدد لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سکھر میں سابق وفا قی وزیر خورشید شاہ سمیتمجلس وحدت مسلمین ، جما عت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کو سیکیو رٹی فراہم کر دی گئی ہے سکھر کے حوا لے سے الیکشن کے روز کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ ہو نے کی کو ئی پیشگی کو ئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم خدشات کے پیش نظرہم سیکیو رٹی کے اقدا ما ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن امیدواروں کے کیمپ پو لنگ اسٹیشنز سے چا ر سو گز دور قائم ہو نگے اور کسی کو پو لنگ اسٹیشن کے قریب گا ڑی کھڑ نے کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی انہوں نے بتا یا کہ میڈیا بھی پو لنگ اسٹیشن کے اندر کیمرانہیں لے جا سکے گا الیکشن کے روز امن امان کی صورتحال کو کنٹرول کر نے کے لیے سکھر کے ایس ایس پی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں