سانگھڑ لاک ڈوان کی خبروں کا پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا

پیر 30 مارچ 2020 23:31

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) سانگھڑ لاک ڈوان کی خبروں کا پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا ایس ایچ او رشید چانیوں سرگرم ہوگے تمام دوکانین بند کرادی پیٹرول پمپ بھی بند ایک جگہ تین سے زائد افراد کو جمع نہ ہونے دیا دھاڑی والوں کو بھی بے روزگار کردیا ٹریفک چوک 15یا پولیس کی گاڑی کے قریب نہ آنے کے حکامات جاری تفصیل کے مطابق سانگھڑ میں لاک ڈوان پر عمل درآمد نہ ہونے کی خبریں شائع ہونے اور پولیس کی جانب سے دھاڑی پر شوشل میڈیا والوں کو رکھنے کی خبروں کا پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیکر ایس ایچ او سانگھڑ رشید چانیوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ لاک ڈوان کی خود نگرانی کریں اور شوشل میڈیا کے لوگوں کو پولیس سے دور رکھیں اور پولیس کی گاڑی پر بھی سوار نہ ہونے دیں جس پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او رشید چانیوں نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ دن بھر شہر میں غیر قانونی طور پر کھلنے والی دوکانوں کو بند کرادیا اور بلاوجہ شہر میں گھومنے والوں کو بھی شہر سے بھاگا دیا شوشل میڈیا والوں کی دھاڑی بند کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ان کی ٹریفک چوک ۔

(جاری ہے)

تھانے۔15اور پولیس گاڑی کے دور رکھا جائے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعاون یا انفارمیشن نہ دی جائے جو بھی انفارمیشن دینی ہو وہ پریس کلب کو دی جائے جس کے بعد گزشتہ پانچ روز سے دن رات پولیس کی حمایت میں فیس بک پر لائیو کرنے والوں کو پولیس نے بے روزگار کرکے دربدر کردیا ایس ایچ او رشید چانیوں کا کہنا تھا کہ پولیس بہتر کام کررہی ہے مگر شوشل میڈیا والے بلاوجہ پولیس کی کارگردگی کو متاثر کررہے تھے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے حکم پر شوشل میڈیا والوں پر پولیس گاڑی میں سوار ہونے اور پولیس جوان کے قریب جانے پر پاپندی کی وجہ سے پولیس میں سختی آئے گئی اور اب بہتر انداز میں پولیس لاک ڈوان پر عمل درآمد کراتی ہوئی نظر آئے گئی انھوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی رہنمائی کرے ہم عوام کی خدمت کے لئے دن رات اپنی جانیوں کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جو بھی احکامات جاری کرے گئی اس پر عمل ہوگا۔

#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں